ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

اداکار فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ میں2ایوارڈز سے نوازا گیا

فہد مصطفیٰ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں

Mubasher Munir

9 ماہ قبل

Voting Line

مقبول اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کو حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ میں 2 ایوارڈز سے نواز دیا گیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کو ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہاؤس آف کامنز کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو ’ڈائیور سٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ جبکہ ہاؤس آف لارڈز کی جانب سے ’گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ‘ پیش کیا گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ سے ایوارڈز وصول کرنے کی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے ایک پیغام بھی درج کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری کہانیاں اہمیت رکھتی ہیں، یہ ایوارڈ صرف میری پہچان نہیں ہے بلکہ پاکستان کے ہر فنکار اور خواب دیکھنے والے شخص کے لیے ہے جو بڑے خواب دیکھنے کی ہمت رکھتا ہے اور اس کے لیے تمام حدیں پار کر جاتا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے کامیابی کا سہرا والد لیجنڈ اداکارصلاح الدین تونیو کو دیا۔ کہا پاکستان میں معیاری کام ہو رہا ہے۔ ڈرامہ و فلم کی کوئی حدود نہیں ہوتی۔ اگر کسی پروجیکٹ میں مل کر کام کرنا کا موقع ملا تو ضرورکریں گے۔

Effy Jewelry