ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

جی سی یو لاہور میں سیکنڈ شفٹ میں ایف اے/ایف ایس سی کے طلبہ کے لیے 1200 اضافی نشستوں کا اعلان

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا انٹرمیڈیٹ داخلوں میں اوپن میرٹ پر 1200 اضافی نشستوں کا اعلان۔

Editor

4 ماہ قبل

Voting Line
 
 
 
جی سی یو کے ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ اسٹڈیز کے مطابق، یہ نشستیں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں سیکنڈ شفٹ اور کالا شاہ کاکو کیمپس میں مارنگ شفٹ میں دیے جائیں گے۔ مین کیمپس میں دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک سیکنڈ شفٹ میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس، جنرل سائنس، کامرس اور ہیومینیٹیز میں داخلے ہوں گے۔ کالا شاہ کاکو کے نئے کیمپس میں مارننگ شفٹ میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور کمپیوٹر سائنس میں داخلے دیے جائیں گے۔ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 مئی ہے۔
 
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے کے باوجود، جی سی یو میں انٹرمیڈیٹ اسٹڈیز کے لیے علیحدہ ڈائریکٹوریٹ موجود ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ کے دور دراز علاقوں سے انٹر کے داخلوں کے لئے آنے ہونہار طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کر رہی ہے۔
 
انہوں نے مزید بتایا کہ کالا شاہ کاکو کیمپس کو انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لیے کھول دیا گیا ہے جہاں جدید کلاس رومز، ہاسٹل سہولت اور آسان رسائی کے لیے مین کیمپس شٹل سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
 
 
Comments

No comments yet.

Effy Jewelry