ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول، مقدمہ درج

دھمکی دینے والے شخص نے 50 لاکھ تاوان کے طور پر ادا کرنے کا کہا ، بھارتی پولیس

9 ماہ قبل

Voting Line

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھی فون کال کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے،جس کے بعد ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور سے تعلق رکھنے والے فیصان نامی شخص نے باندرہ پولیس اسٹیشن  کی لینڈ لائن پر کال کرکے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہےکہ فون کرنے والے شخص نے دھمکی دی تھی کہ اگر 50 لاکھ روپے تاوان کے طور پر ادا نہ کیے گئے تو وہ بالی ووڈ سپر اسٹار کو نقصان پہنچائیں گا۔دھمکی 5 نومبر کو دی گئی تھی۔

واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے تفتیش کیلئے ایک ٹیم کو رائے پور روانہ کیا،تاحال کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لا جاسکی ہے۔

تاہم بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

Effy Jewelry